چیئرمین نیب کے خلاف مہم اپوزیشن کی کارروائی،کامران سیف

چیئرمین نیب کے خلاف مہم اپوزیشن کی کارروائی،کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ق) کے راہنما میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے خلاف مہم اپوزیشن کی لوٹ مار اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب اور اس کے چیئرمین کے خلاف مہم ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔نیب خود مختار ادارہ ہے جو کرپشن کے خلاف سرگرم عمل ہے۔
اور کرپشن میں ملوث سابق حکومتی عہدیداران کی لوٹی ہوئی دولت اور جائیدادکا سراغ لگا کر اسے ملک واپس لانے کیلئے سرگرم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ جب حکومت کے اہم عہدوں پر فائز افراد ہی کرپشن کرکے دولت لوٹ کر بیرون ملک کاروبار کریں اور جائیدادیں بنائیں تو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کس طر ح ملک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا جاسکتا ہے۔
کامران سیف