پی ایچ اے ایمپلائز یونین کا افطار ڈنر،افسران کی بھرپور شرکت

پی ایچ اے ایمپلائز یونین کا افطار ڈنر،افسران کی بھرپور شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پی ایچ اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام افطار پروگرام میں ڈائریکٹر جنرل غلام فرید، چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی،ایڈیشنل ڈایکٹر محمد اصغرجوئیہ،ڈایکٹر ایڈمن سہیل بھٹی، ڈایکٹرزمصباح الحسن ڈار، مدثر اعجاز طارق شہزاد، اویس اطہر، جمتاز علی خان، مشتاق بھٹی، فلک شیر پراچہ، میاں محمد عارف، میاں سعید دیگر عہداران سمیت بڑی تعداد میں مزدوروں نے شرکت کی۔اس موقع پر سی بی اے چیئر مین چوہدری محمودالاحد نے کہا کہ پی ایچ اے انتظامیہ حالیہ تبادلوں کو منسوخ کرے
اور ادارے سے کرپشن اور ناانصافی کا خاتمہ کیا جائے اور ریونیو میں اضافہ کرے تاکہ ادارے ترقی کرے اور ملازمین کے فلاح و بہبود کے منصوبے پایا تکمیل پہنچ سیکیں۔ اس موقع پر صدر یونین سی بی اے مشتاق بھٹی نے آنے والے تمام مہمانان گرامی سمیت پی ایچ اے ملازمین کا افطار ڈنر میں شرکت پر شکریہ ادا ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ تعالیٰ مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرتے رہے ہیں جنرل سیکرٹری جمتاز علی خان نے کہا کہ یہاں ایل ڈی اے پی ایچ اے ریلولے، واسا کی نمائندگی موجود ہے ہم سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور مزدوروں کے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کا عزم کرتے ہیں۔