ڈی سی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ز کے رمضان بازاروں کے دورے

ڈی سی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ز کے رمضان بازاروں کے دورے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے مکہ کالونی اور برکت مارکیٹ رمضان بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے انتظامات اورفئیر پرائس شاپ پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ تمام سٹالز فنکشنل ہیں اوربازاروں میں عید سٹالز بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔اسی طرح اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے گلشن راوی رمضان بازار اور ندیم شہید روڈ رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا۔ اے سی سٹی شاہد محبوب نے اسلام پورہ رمضان بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے انتظامات اورسبزیوں اور پھلوں کے معیار کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ز نے صارفین سے اشیاء کے معیار کے حوالے سے تفصیلی بات چیت اور مختلف سٹالز پر جا کر خود بھی قیمتوں اور معیار کاجائزہ لیا۔اس موقع پر صارفین نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چھاپے خوش آئند ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -