غزل شاہ کاشوبز شخصیات کے اعزازمیں افطار ڈنر

غزل شاہ کاشوبز شخصیات کے اعزازمیں افطار ڈنر
غزل شاہ کاشوبز شخصیات کے اعزازمیں افطار ڈنر

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ ،اداکارہ،بیوٹیشن و اینکر غزل شاہ کی برکھا پروڈکشن کے زیر اہتمام شوبز شخصیات کے اعزازمیں افطار ڈنر کا اہتمام،شوبز ومیڈیا سے متعدد افراد کی شرکت غزل شاہ کی طرف سے گزشتہ رات مقامی ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں فلمسٹارنغمہ بیگم،ہدائتکار حسن عسکری،رائیٹر پرویزکلیم،ڈاکٹر اجمل ملک،گلوکارہ میگھا، جرار رضوی، بلاول خان، کامیڈین قیصر پیا، لیلیٰ صدیقی، جوجی علی خان سمیت صحافیوں کی کثیرتعداد جن میں طاہربخاری،ٹھاکر لاہورسمیت دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر کیک کاٹ کاٹ کر برکھا ٹی وی کی لانچنگ بھی کئی گئی جس پر فنکاروں و صحافیوں نے غزل شاہ کو مبارکباد بھی دی اور ان کے ٹی وی چینل کے لئے دعابھی کی۔اس تقریب میں کمپئیرنگ کے فرائض عباس رائے نے سرانجام دئیے۔ اس موقع پر غزل شاہ نے اس افطار ڈنر و لانچنگ تقریب میں شریک ہونے پر اداکاروں و صحافیوں کا شکریہ اداکیا۔تقریب کے آخر میں مہمانوں کے لیئے ایک پرتکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیاتھا۔

مزید :

کلچر -