شالیمار تھیٹر میں عید پر سٹیج ڈرامہ ”عید پٹاکے ورگی“پیش کیا جائے گا

شالیمار تھیٹر میں عید پر سٹیج ڈرامہ ”عید پٹاکے ورگی“پیش کیا جائے گا
 شالیمار تھیٹر میں عید پر سٹیج ڈرامہ ”عید پٹاکے ورگی“پیش کیا جائے گا

  

لاہور (فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں عید پر سٹیج ڈرامہ”عید پٹاکے ورگی“پیش کیا جائے گا ۔ شالیمار تھیٹر میں عید کے دن سے نیا ڈرامہ ”عید پٹاکے ورگی“پیش کیا جائے گا جس میں خوبرو ہیرون آشا چوہدری مرکزی کردار میںنئے ڈانس آئٹم کے ساتھ پرفارم کرے گی ،یاد رہے آشا چوہدری ایک ماہ کے بعد شالیمارمیں جلوہ گر ہو رہی ہیں،ڈارمہ کی کاسٹ میں آشا چوہدری کے علاوہ ہیر جٹ،دیا علی،تابندہ و دیگر فنکار شامل ہیں ،ڈرامہ”عید پٹاکے ورگی“ ڈاکٹر اجمل ملک کی خوبصور ت و دلفریب تحریرو ہدایات میں پیش کیا جائے گا ۔ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ میں نے معیار کے معاملہ میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا میرا نیا ڈرامہ موضوع کے اعتبار سے منفرد اور اچھوتا ہوگا جس میں شاندار ڈانس آئٹم شامل کئے گئے ہیں۔

مزید :

کلچر -