گلوکاری کےلئے گھر والوں کو بہت مشکل سے راضی کیا، آئمہ بیگ

گلوکاری کےلئے گھر والوں کو بہت مشکل سے راضی کیا، آئمہ بیگ
گلوکاری کےلئے گھر والوں کو بہت مشکل سے راضی کیا، آئمہ بیگ

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ گلوکاری کے لئے گھر والوں کو بہت مشکل سے راضی کیا۔ ذرائع ابلاغ ابلاغ کے مطابق آئمہ بیگ نے بتایا کہ انہوں نے گلوکاری کو بطور پیشہ اپنانے کے لئے گھر والوں کو بہت مشکل سے راضی کیا، کیونکہ ان کے گھر والے نہیں چاہتے تھے کہ میں کسی مشکل کا سامنا کروں۔انہوں نے کہا کہ ہماریءملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن یہاں ایسا کوئی پلیٹ فارم نہیں ہے جس سے نئے لوگ سامنے آئیں، انہوں نے کہا کہ میں کوک سٹوڈیو اور پیپسی بیٹل آف دی بینڈ کی شکر گزار ہوں جس کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، آئمہ بیگ نے پی ٹی وی پر ملی نغمہ”اے راہے حق کے شہیدوں“لائیو گا کر اپنے کیرئیر کا اغاز کیا۔

اس کے بعد انہوں نے فلموں کے لئے گانے گائے ،جس پر انہیں لکس سٹائل ایوارڈ سے بھی نوازا کیا جس کا کریڈیٹ انہوں نے شیراز اوپل کو دیا ہے۔

مزید :

کلچر -