فرانسیسی آرٹسٹ کا ڈائریکٹر لاہور بنالے کے ہمراہ الحمرا آرٹ میوزیم کا دورہ

فرانسیسی آرٹسٹ کا ڈائریکٹر لاہور بنالے کے ہمراہ الحمرا آرٹ میوزیم کا دورہ
فرانسیسی آرٹسٹ کا ڈائریکٹر لاہور بنالے کے ہمراہ الحمرا آرٹ میوزیم کا دورہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)فرانسیسی آرٹسٹ نے ڈائریکٹر لاہور بنالے کے ہمراہ الحمرا آرٹ میوزیم کا دورہ کیا اور میوزیم میں آویزاں شہکار فن پارے دیکھے۔فرانسیسی آرٹسٹ رشید قریشی نے الحمرا آرٹ میوزیم میں آویزاں شہرہ آفاق مصوروں کے فن پاروں کو بہت پسند کیا اور کہا کہ جس احسن انداز میں ان فن پاروں کو محفوظ کیا گیا ہے وہ قابل تعریف ہے،میوزیم آرٹ کی دنیا میں ایک اثاثہ کی حیثیت رکھتاہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی آرٹسٹوں کے کام کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتاہے،الحمرا آرٹ میوزیم جیسے مقامات قومی ثقافت کے عکاس ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لاہور بنالے نے آرٹ میوزیم میں رکھے گئے فن پاروں کی ڈاکومنٹری بنائی۔ کیوریٹر الحمرا آرٹ میوزیم ہاجرہ محمود نے وفد کو بتایا کہ میوزیم میں آویزاں فن پاروں کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے میوزیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں جن کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ گاہے بگاہے مختلف شعبہ ہائے زند گی کے وفود کا الحمرا آرٹ میوزیم کا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم فن شناس ہے جو کہ اعزاز ہے۔

مزید :

کلچر -