تارا گروپ پاکستان کی جانب سے افطار ڈنرکا انعقاد

تارا گروپ پاکستان کی جانب سے افطار ڈنرکا انعقاد

  

(رپورٹ،شہزادچودھری تصاویر:ذیشان منیر) پاکستان میں تیزی سے وسعت پذیر زرعی شعبے کے نامور ادارے تارا گروپ پاکستان کی جانب سے اپنے سٹاف،ڈیلرز اور صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا اس کے علاوہ زرعی شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد اور ماہرین نے بھی شرکت کی۔تارا گروپ کی جانب سے ڈاکٹر خالد حمید،چودھری مقصود احمد،حفیظ بیگ،سید ناصر شاہ اور نزاکت علی بھٹی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ اس موقع پر تارا گروپ کے چیئرمین اور ممتاز زرعی سائنسدان ڈاکٹرخالد حمید نے،خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تارا گروپ کے تمام اداروں کا مقصد صرف کاروبار نہیں ہے زراعت ایک مقدس پیشہ ہے جوانسان وحیوان کے رزق کا ذریعہ ہے بدقسمتی سے پاکستان میں یہ شعبہ حکومتی عدم توجہی کے باعث ترقی کی دوڑ میں اپنی ہم عصر دنیا سے بہت پیچھے رہ گیا ہے اگر ہم نے ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے تو یقینی طور پر زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔

زراعت آپ کو اتنی آؤٹ پٹ دے سکتا ہے کہ ہمیں بیرونی قرضوں کی بھی ضرورت نہ رہے اس کے لئے مثبت موثر اور دیر پاپالیسیوں کی ضرورت ہے ہم اپنی سطح پر زرعی ترقی اور کسان و ملک کی خوشحالی کے لئے کردار کر رہے ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت بھی اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرے جس معاشی استحکام کو ہم کہیں اور تلاش کر رہے ہیں وہ معاشی استحکام زرعی ترقی سے ہی مشروط ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -