پاکستانی فلموں کا معیار پہلے سے بہت بہتر ہو گیا،فانی جان

پاکستانی فلموں کا معیار پہلے سے بہت بہتر ہو گیا،فانی جان
 پاکستانی فلموں کا معیار پہلے سے بہت بہتر ہو گیا،فانی جان

  

لاہور(فلم رپورٹر)لالی ووڈ کے سینئر اداکار فانی جان نے کہا کہ پاکستان کی فلموں کا معیار پہلے سے بہت بہتر ہو گیا ہے اور حکومت کو ان فلموں کو دوسرے ممالک میں ریلیزکرنے کیلئے بھی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے پشتو،اردو اور پنجابی فلموں کا معیار ماضی کی نسبت بہت بہتر ہوا ہے،میں نے اداکاری میں ہمیشہ اپنی تہذیب اور ثقافت کا خیال رکھا ہے۔فانی جان نے کہا کہ آ ج کل خیبر پختوانخواہ میں بڑی تعداد میں پشتو فلمیں بن رہی ہیں اوراس میں لاہور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی کام کر رہے ہیں۔میں ان دنوں کئی فلموں اورڈراموں میں کام کررہا ہوں۔میں نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔

مزید :

کلچر -