ایم ریاض شوکی کی آنکھ کا کامیاب آپریشن

ایم ریاض شوکی کی آنکھ کا کامیاب آپریشن

  

لاہور(فلم پورٹر) سینئر اداکار و ہدایتکار ایم ریاض شوکی کا مقامی ہسپتال میں آنکھ کا کامیاب آپریشن،لینز ڈال دیا گیا ایم ریاض شوکی کاشادمان کے مقامی ہسپتال میں گزشتہ روز آنکھ کاکامیاب آپریشن کیا گیااور ڈاکٹرز نے ان کی آنکھ میں لینز ڈال دیا۔ایم ریاض شوکی کے مطابق وہ ایک عرصہ سے صحیح طرح سے دیکھ نہیں پارہے تھے جس پر انہوں نے ہسپتال سے چیک کروایا جہاں پر انہیں آپریشن کرنے اور لینز ڈلوانے کا کہا گیا۔ ایم ریاض شوکی نے بتایاکہ آپریشن اور لینز ڈالنے کے بعد وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں اور انہیں نظر بھی صحیح آرہاہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنے ساتھی اداکاروں، ہدایتکاروں اور اپنے پرستاروں کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ان کے لیئے صحتیابی کی دعائیں کیں اور ان کی عیادت کی۔

مزید :

کلچر -