فلم،ٹی وی،تھیٹر تینوں شعبوں میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا،نگارچوہدری

فلم،ٹی وی،تھیٹر تینوں شعبوں میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا،نگارچوہدری
فلم،ٹی وی،تھیٹر تینوں شعبوں میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا،نگارچوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ وپرفارمرنگار چوہدری نے کہا ہے کہ میں فلم،ٹی وی اور تھیٹر تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا نے کہا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑھاہے لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں نے کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ رہی ہوں جس کی بدولت آج مجھے نئے پرایکٹس کی آفرز ہو رہی ہے جو بہت جلد فائنل کر لوں گی۔ان خیالات کا اظہار اداکارہ و پرفارمر نگارچوہدری نے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا تھوڑی مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں کیونکہ محنت ہر مشکل کام کو آسان بنا دیتی ہے۔مجھے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں،محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور انشاء اللہ آنے والا کل بھی میرا ہو گا۔

مزید :

کلچر -