ماہرہ خان کی کینسر میں مبتلا بچی سے اس کی خواہش پر ملاقات

ماہرہ خان کی کینسر میں مبتلا بچی سے اس کی خواہش پر ملاقات
ماہرہ خان کی کینسر میں مبتلا بچی سے اس کی خواہش پر ملاقات

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماہرہ خان نے کینسر میں مبتلا بچی سے اس کی خواہش پر ملاقات کرکے اس کی خواہش پوری کردی۔ماہرہ خان نے اچانک ہی انڈس اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں موجود کینسر کے مرض میں مبتلا بچی ندا سے اْس کی خواہش پر ملاقات کی۔ اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا کہ بچی کی خواہش تھی کہ وہ ماہرہ خان سے ملاقات کرے جس کے بعد بچی کی آرزو پوری کرنے کے لئے ماہرہ خان نے اسپتال کا دورہ کیا۔بچی سے ملاقات پر اسپتال انتظامیہ نے ماہرہ خان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔

ماہرہ خان نے ٹویٹر پر بچی ندا کے ساتھ ایک یادگار تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ بچی کے ساتھ محبت کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ندا بہت ہی مضبوط لڑکی ہے۔ بچی کا کہنا تھا کہ وہ تب کمزور پڑجاتی ہے جب وہ اپنی ماں کو اپنے لئے روتا ہوا دیکھتی ہے۔

مزید :

کلچر -