پاکستان لنکا کیخلاف کراچی اور لاہور میں ٹیسٹ کرانے کا خواہشمند

پاکستان لنکا کیخلاف کراچی اور لاہور میں ٹیسٹ کرانے کا خواہشمند

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ کراچی اور لاہور میں کرانے کی خواہش ظاہر کی ہے اور کرکٹ سری لنکا سے کہا ہے کہ وہ اپنے سیکیورٹی وفد کو پاکستان بھیجے جہاں اسے سیکیورٹی پر پریزنٹیشن دی جائے گی۔پاکستان پرامید ہے کہ اس سیریز کے ساتھ ہی پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بھی واپسی ہوجائے گی۔سنگاپور میں ایشین کرکٹ کونسل اجلاس کی سائیڈ لائن پر پاکستان اور سری لنکا کے حکام کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں پاکستان نے اپنے دونوں شہروں میں ٹیسٹ میچز کرانے کی خواہش ظاہر کی۔سری لنکا 10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کراچی اور لاہور میں سری لنکا کے سیکیورٹی ماہرین کو بریفنگ دی جائے گی۔سری لنکا کے حکام کو بتایا جائے گا کہ انہیں پاکستان میں کس معیار کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ کرکٹ سری لنکا کے حکام اپنے ملک جاکر سیکیورٹی وفد کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کریں گے اور تاریخوں سے پی سی بی کو ا?گاہ کیا جائے گا۔2009 کے بعد سے پاکستان نے تمام ٹیسٹ میچز بیرون ملک کھیلے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -