قومی ٹیم نے پریکٹس فٹ بال میچ میں واہ کینٹ کو 5-0 سے ہرا دیا

قومی ٹیم نے پریکٹس فٹ بال میچ میں واہ کینٹ کو 5-0 سے ہرا دیا

  

اسلام آباد(اے پی پی) قومی فٹ بال ٹیم نے پریکٹس میچ میں واہ کینٹ کی ٹیم کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 گول سے ہرا دیا۔ جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک قومی ٹیم کو 3-0 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں قومی ٹیم نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 5-0 گول سے جیت لیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے سعاد اللہ، افتخار علی، صدام حسین، منصور اور نعیم نے ایک ایک گول کیا جبکہ واہ کینٹ کلب کے کھلاڑی کوئی بھی گول نہ کرسکے۔ اس سے قبل قومی ٹیم ہما کلب، مہران کلب اور روور کلب کو پریکٹس میچوں میں شکست دے چکی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -