جنوبی افریقہ کو پہلے میچ سے قبل دھچکا،سٹین ابتدائی مقابلے سے باہر

جنوبی افریقہ کو پہلے میچ سے قبل دھچکا،سٹین ابتدائی مقابلے سے باہر

  

لندن (سپورٹس ڈیسک)ورلڈکپ سے قبل جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگا ہے اور ٹیم کے اہم ترین فاسٹ بولر ڈیل سٹین انجری کی وجہ سے افتتاحی میچ سے باہر ہوگئے۔جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور وہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے جو کہ جنوبی افریقا اور میزبان انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ ڈیل سٹین حال ہی میں بھارت میں ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کوچ اوٹس گبسن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈیل اسٹین ابھی مکمل فٹ نہیں اور وہ انگلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 6 ہفتوں پر مشتمل ٹورنامنٹ ہے لہٰذا ہمیں اس معاملے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہمارے پاس 14 کھلاڑی اور ہیں جن میں سے کسی کو منتخب کرلیا جائے گا۔ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ میں آسٹریلیا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -