غوری کلب نے اسلام آباد اکیڈمی ہیڈ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

غوری کلب نے اسلام آباد اکیڈمی ہیڈ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

  

اسلام آباد (این این آئی)غوری کلب نے اسلام آباد اکیڈمی ہیڈ بال ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ نائٹ میئر کلب نے دوسری اور مسلم کلب راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اکرام الحق انجم تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دگر انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکرٹری توقیر اسلم نے ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کی۔

اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی سے تعارف کروایا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے حمیدی ہال میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں غوری کلب نے نائٹ میئر کو 15-8 پوائنٹس سے شکست دے کر چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیاجبکہ تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں مسلم کلب راولپنڈی نے مونا لوور کلب شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی دس ٹیموں نے حصہ لیا اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -