آئی سی سی اور ورلڈ کپ منتظمین بھارتی ٹیم مینجمنٹ سے ناراض

آئی سی سی اور ورلڈ کپ منتظمین بھارتی ٹیم مینجمنٹ سے ناراض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ورلڈ کپ منتظمین بھارتی ٹیم مینجمنٹ سے ناراض ہوگئے، شکایتو ں سے بھرا خط بھارتی کرکٹ بورڈ کو لکھ دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آئی سی سی اور ورلڈ کپ منتظمین بھارتی ٹیم مینجمنٹ سے ناخوش ہیں، انہوں نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کے رویئے اور تعاون نہ کرنے کی شکایت بھارتی بورڈ کو خط لکھ کر دی ہے۔خط میں شکوہ کیا گیا کہ بھارتی ٹیم مینجمنٹ ورلڈ کپ کے پروٹوکولز اور معاہدوں کی پاسداری نہیں کر رہی، بھارتی ٹیم مینجمنٹ اپنے کھلاڑیوں کو میڈیا زون میں نہیں بھجوا رہی حالانکہ معاہدے کے مطابق تمام ٹیمیں کھلاڑیوں کو میڈیا زونز میں بھجوانے کی پابند ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے بعد تین کھلاڑیوں کو بھجوانے کی بات ہوئی تاہم بھارتی مینجمنٹ نے ایک بھی کھلاڑی کو میڈیا زون میں نہیں بھجوایا۔اس حوالے سے بھارتی بورڈ نے کہاکہ اس کا جواب انگلینڈ میں موجود لوگ ہی دے سکتے ہیں لیکن منتظمین سے اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔