خیبر پختونخوافلڈ لائٹس اوپن ٹینس چمپئن شپ برکت اللہ نے جیت لی

خیبر پختونخوافلڈ لائٹس اوپن ٹینس چمپئن شپ برکت اللہ نے جیت لی

  

پشاور (این این آئی)ڈسٹرکٹ ناظم خیبر پختونخوافلڈ لائٹس اوپن ٹینس چمپئن شپ پولیس کے برکت اللہ نے جیت لی جبکہ مینز ڈبلز کے فائنل میں کاشان عمر اور عزیر جبکہ نیونیوزکے محمد نعیم نے فاتح ہونے کا اعزازحاصل کیا۔آخر میں نائب ناظم پشاوروڈسٹرکٹ کونسل کے کنوینیئر سید قاسم علی شاہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات دیں۔ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے خیبر پختونخواٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سٹیڈیم میں رات کی مصنوعی روشنی میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ناظم خیبر پختونخوافلڈ لائٹس اوپن ٹینس چمپئن شپ کے مینزسنگل کے فائنل میچ میں خیبر پختونخواپولیس کے کھلاڑی برکت اللہ نے پی اے ایف کے یوسف خلیل کو 4-6,7-6,6-4سے ہراکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ مینزڈبلز کے فائنل میں پی اے ایف کے یوسف خلیل اورشعیب نے پولیس کے برکت اللہ اور اعجازاحمد کو6-2,6-2,6-10سے ہرایا،انڈر14کے ڈبلزایونٹ کے فائنل میں کاشان عمر اور عزیر نے کامران خلیل اورحمزہ رومان کی جوڑی کو6-3,6-3سے شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزازحاصل کیا،اسی طرح انٹر میڈیاکا ایونٹ نیونیوزکے محمدنعیم نے جیت لیا،فائنل میچ میں محمد نعیم نے اعجاز احمدکو6-4,4-6,6-4سے شکست دیدی۔اختتامی تقریب کے موقع پر نائب ناظم پشاوروڈسٹرکٹ کونسل کے کنوینیئر سید قاسم علی شاہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ،ایڈمنٹن ارشاد خان،سپورٹس بورڈ کے اکاؤنٹ آفیسر شکیل خان،صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹرطاہر خان اور سیکرٹری عمر آیاز خلیل سمیت دیگر افرادبھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم پشاور سید قاسم علی شاہ نے ضلعی سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کو خوش آئنداقدام قراردیتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ ان کاوشوں کے مستقبل میں بہتر نتائج نکلیں گے اور ہمیں باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئینگے جو دنیامیں پشاور اور پاکستان کانام روشن کرینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -