ملک بھر میں چینی مارشل آرٹس(کنگفو) مقبولیت پانے لگا ہے:وکیل آفریدی

ملک بھر میں چینی مارشل آرٹس(کنگفو) مقبولیت پانے لگا ہے:وکیل آفریدی

  

پشاور (این این آئی)پشاوراور خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع سمیت ملک بھر میں چینی مارشل آرٹس کھیل ووشو(کنگفو) خاموشی سے مقبولیت پانے لگا ہے، انٹر نیشنل مقابلوں میں ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے کئی میڈلز جیت کر ملک کانام روشن کیاہے،نئے ابھر تے ہوئے باصلاحیت کھلاڑی وکیل آفریدی نے مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے دن رات مسلسل تیاریوں میں مصروف رہتے ہیں۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انہیں بچپن سے مارشل آرٹس سیکھنے کا بہت شوق تھا،کیونکہ قبائلی علاقہ ضلع خیبر میں لڑکوں کو کراٹے کھیلتے ہوئے دیکھتے تھے،تومیرے دک مین بھی شوق پیداہواکہ میں بھی مارشل آرٹس کھلاڑی بنوں۔

اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نیک نامی کا باعث بنوں اور اسی خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے چینی مارشل آرٹس کھیل ووشو(کنگ فو)اور جاپانی کھیل کیوکشن کائی کراٹے سیکھنے کیلئے رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی کو جوائن کرکے نجم اللہ صافی سے تربیت لینے لگا،انہوں نے کہاکہ اس قلیل مدت میں قومی وصوبائی کے کئی اعزازات پائے ہیں،نیشنل ووشوچمپئن شپ میں گولڈ میڈل،جیتا،نیشنل گیمز میں سلور میڈلز لیا اور مکس مارشل آرٹس کے مقابلوں میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کیاہے،جبکہ صوبائی سطح پر کئی میڈلز جیتے ہیں،اور اب ان کی نظریں انٹرنیشنل سطح پر میڈلز جیتنے پر مرکوزکئے ہوئے ہیں جن کے لئے بھر پورتیاریاں شروع کررکھی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -