چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کا دوسرایونٹ نیشنل گرڈ سے منسلک

چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کا دوسرایونٹ نیشنل گرڈ سے منسلک

  

کراچی (پ ر)چائناپاور حب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لیمیٹڈ(CPHGC)نے اپنے 1320میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کےx2 660 میگاواٹ کے دوسرے یونٹ کو کامیابی کے ساتھ نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا ہے۔کمپنی سے جاری کئے گئے اعلامیئے کے مطابق نیشنل گرڈ سے دوسرے یونٹ کی منسلکی پاور پلانٹ کے تجارتی بنیادوں پر آپریشن شروع کرنے کی طرف اہم قدم ہے۔ واضع رہے کہ دوسر ے یونٹ کی منسلکی پہلے یونٹ کی منسلکی کے ٹھیک پانچ مہینے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ اس طرح ابx2 660میگاواٹ کے دونوں  یونٹ نے قومی گرڈ میں پری کمیشننگ آزمائشی بنیادپر بجلی کی فراہمی شروع کرنے کا سنگِ میل حاصل کرلیا ہے۔ پراجیکٹ کے دوسرے یونٹ کی synchronization متفق تکنیکی معیارات کے مطابق ہوئی ہے جس سے منصوبے کے کمرشل آپریشن کی بنیاد بھی پڑ گئی ہے جو کہ اگست 2019ء میں متوقع ہے۔چائنا پاور حب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لیمیٹڈکے چیف ایگزیکٹو آفیسر ژاؤینگ گینگ (Zhao Yonggang)نے اس موقع پر پوری ٹیم کومبارک باد پیش کرتے  ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ کی کامیابی میں پاکستانی اور چائنیزملازمین کی محنت اور لگن شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چائنا پاورحب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لیمیٹڈSPICچائنا کی جانب سے پہلا غیر ملکی تھر مل پاور پراجیکٹ ہے جوکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔ 1320میگاواٹ کا کول پاورپراجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قائم کیا جانے والا ترجیحی پراجیکٹ ہے۔  ٍحب میں واقع چائنا پاور حب جنریشن کمپنی چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ (CPIH)چائنا اسٹیٹ اونڈاورحب پاور کمپنی کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے جس میں 74فیصد شیئرز سی پی آئی ایچ کے اور 26فیصد شیئرز حبکو کے ہیں۔ اس منصوبے کی تعمیر میں مہنگی لاگت کے باوجود جدید ترین سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف سستی بجلی پیدا ہوگی بلکہ ماحولیاتی اثرات کو بھی کم سے کم رکھنے میں مدد ملے گی۔اس سپرکریٹیکل ٹیکنالوجی کی بدولت کوئلہ کی کاکردگی کو بہتر بنانے، سستی بجلی پیداکرنے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ 2 ارب ڈالرکے اس منصوبے میں ایک پاور پلانٹ اور کول جیٹی شامل ہیں۔ کمر شل آپریشنز کے دوران اس پراجیکٹ سے سالانہ9ارب کلوواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی جائے گی جو پاکستان میں 4ملین گھروں کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -