کراچی ایڈیٹرز کلب کا ادریس بختیار کے انتقال پر اظہار رنج و غم

کراچی ایڈیٹرز کلب کا ادریس بختیار کے انتقال پر اظہار رنج و غم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر،جنرل سیکرٹری منظرنقوی،کرنل (ر)مختار بٹ،مختار عاقل اور دیگر ارکان نے سینئر صحافی ادریس بختیار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ ادریس بختیار کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے ملک میں صحافت کی آبیاری اور سربلندی کے لیے لازوال خدمات انجام دیں۔انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -