وقار مہدی کی پارٹی کارکنوں پر تشدد کی مذمت

وقار مہدی کی پارٹی کارکنوں پر تشدد کی مذمت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بلاول بھٹو زرداری کی نیب کے دفتر میں حاضری کے موقع پر پارٹی کارکنوں اور پارلیمنٹیرینز پر پولیس کی جانب سے بدترین تشدد آنسو گیس کے استعمال لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آمرانہ ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے پیپلز پارٹی کی خاتون اراکین پارلیمنٹ شازیہ ثوبیہ مسرت مہیسر اور پیپلز پارٹی کے پرامن درجنوں کارکنوں جن میں پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند ایم این اے شاہدہ رحمانی کے صاحبزادے ہلال رحمانی بھی شامل ہیں کو پولیس نے بدترین تشدد کرتے ہوئے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آمرانہ حکومت چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے اظہار یکجہتی کے لیے آنے والے ہزاروں کارکنوں کو دیکھ کر بری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -