ٹک ٹاک کا آئی سی سی کے ساتھ معاہد ے کا اعلان

ٹک ٹاک کا آئی سی سی کے ساتھ معاہد ے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) ٹک ٹاک نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (ICC) کیساتھ معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ ٹک ٹاک عالمی سطح پر مختصر فارمیٹ کی ویڈیوز شیئر نگ کرنے کا پلیٹ فارم ہے جو اب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سپورٹرز کو ورلڈ کپ کے لئے نئے مواقع فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ٹک ٹاک آئی سی سی ورلڈ کپ کی خوشیوں کو بانٹنے کے لئے سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اپلی کیشن بنتی جارہی ہے اور پاکستان میں بھی یہ رجحان بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں کرکٹ پسندیدہ کھیل ہے اورعالمی کپ 2019ء میں پاکستان کا پہلا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے 31مئی کو ہوگا۔ٹک ٹاک پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستانی صارفین اپنے جوش اور جذبے کو ہیش ٹیگ #PKCricketFever سے اپنی ٹیم کو جدت سے مزین خطوط پر سپورٹ کرسکیں گے۔ٹک ٹاک 2018ء میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی اپلی کیشن ہے جو اپنے صارفین کو شارٹ فارم ویڈیو فارمیٹ کے ذریعے جدید طریقوں سے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا بہترین طریقہ فراہم کرتی ہے۔ اس خوبی سے اب پاکستان کے صارفین بھی فائدہ اٹھاسکیں گے اور ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔