سیکرٹری فوڈ سند ھ آٹے کے بھاؤ اور ڈائریکٹر گندم کی اقسام سے لاعلم نکلے

سیکرٹری فوڈ سند ھ آٹے کے بھاؤ اور ڈائریکٹر گندم کی اقسام سے لاعلم نکلے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گوداموں سے گندم چوری کے معاملے کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران سیکرٹری فوڈ سندھ آٹے کا بھاؤ نہ بتاسکے اور  ڈائریکٹر فوڈ گندم کی چار اقسام کے ناموں سے لاعلم نکلے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر فوڈ حسن زیدی کو کمرہ عدالت سے نکال دیا۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں  سندھ کے گوداموں سے گندم چوری کے معاملے کی سماعت کے  دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب چیف جسٹس  کے استفسار پر سیکرٹری فوڈ سندھ ہارون اخترآٹے کا بھاؤ تک  نہ بتاسکے۔چیف جسٹس  سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو آٹے کے بھاؤکا کیا معلوم ہوگا؟ یہ تو غریبوں کا سر درد ہے۔اس کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ  کے دریافت کرنے پر ڈائریکٹر فوڈ حسن زیدی گندم کی چار اقسام کے نام بتانے میں بھی ناکام رہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ حسن زیدی کو کس قابلیت پر ڈائریکٹر فوڈ سندھ لگایا گیا؟ لگتا ہے یہ بھی کسی کی آنکھوں کا تارا ہوں گے۔انہیں عوام کی نہیں کسی اور کی خدمت کے لئے لگایا گیا ہے۔چیف جسٹس  سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر فوڈ حسن زیدی کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -