شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کے اعزاز میں افطار پارٹی

شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کے اعزاز میں افطار پارٹی

  

کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی پی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی آئی جی پی آپریشنزسندھ مقصود احمد نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر میں سیکیورٹی1اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے شہید ہونے والے اہلکاروں کے ورثاء کے اعزاز میں گزشتہ روز افطار پارٹی کا انعقاد کیا۔جس میں شہید اہلکاروں کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ڈی آئی جی پی آپریشنزسندھ،کمانڈنٹ ایس ایس یوغلام مرتضیٰ اور ایس پی سیکورٹی1 عثمان اصغر نے شہداء کے اہلخانہ میں عید کے تحائف تقسیم کیے۔شہداء اور مرحومین کے اہلخانہ کو روایت کے مطابق سینئر افسران بشمول خواتین کمانڈوزنے اندرون سندھ ان کی رہائش گاہوں پر جاکر تحائف اور نقد رقم تقسیم کیں۔شہداء کے اہلخانہ نے عید الفطر کے موقع پرایس ایس یو کے افسران کی جانب سے انھیں یاد رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -