لاپتہ بچوں کی بازیابی،عدالت نے 22جون تک رپورٹ طلب کرلی

لاپتہ بچوں کی بازیابی،عدالت نے 22جون تک رپورٹ طلب کرلی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو لاپتہ بچوں کا معاملہ خود دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس سے 22 جون تک مزید بچوں کی بازیابی سے متعلق رپوٹ طلب کرلی۔سندھ ہائی کورٹ میں 16 لاپتہ بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ سماعت کے بعد سے کوئی بچہ بازیاب نہ ہوسکا۔چیف جسٹس نے ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف سے پوچھا کہ کیا کوئی بچہ بازیاب ہوا، جس پر انہوں نے جواب دیا ہم پوری کوشش کر رہے ہیں، البتہ سیہون اور فیصل آباد میں کچھ بچوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔عدالت نے پولیس کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -