عالمی ادارہ صحت کا وفد آج لاڑکانہ کا دورہ کرے گا

عالمی ادارہ صحت کا وفد آج لاڑکانہ کا دورہ کرے گا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی ادارہ صحت کے وفد نے صوبائی وزیر صحت اور بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا پیچوہو سے کراچی میں ملاقات کی۔عالمی ادارہ صحت کا وفد لاڑکانہ میں ایڈز کے پھیلاؤ کا جائزہ لینے کے لئے کراچی پہنچے تھا۔ ملاقات میں عالمی ادارہ صحت پاکستان،یو این ایڈز،یونیسیف،یو این ایف پی اے،یو ایس ایڈ اور دیگر عالمی اور مقامی تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔عالمی ادارہ صحت حکومت سندھ کی ایچ آئی وی کے پھیلاو کے اسباب کے لیے جیو گرافیکل میپنگ میں تعاون کرے گا اور متاثرہ بچوں کو علاج کے لیے کٹس فراہم کر ے گا۔جبکہ وفد لاڑکانہ میں ایچ آئی وی مریضوں کے علاج معالجے کے حکمت عملی وضع کرنے میں بھی حکومت سندھ کی مدد کرے گا۔لاڑکانہ میں چار اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے علاج کے لیے مراکز قائم کیے گئے ہیں اور ضلع کے مختلف علاقوں میں اسکریننگ کیمپس کام کر رہے ہیں.عالمی ادارہ صحت ان اسپتالوں اور فیلڈ اسٹاف کے ساتھ کام کرے گا اور ان سہولیات میں بہتری کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرے گا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوھو،عالمی ادارہ صحت کے وفد کے ہمراہ جمعرات کو لاڑکانہ پہنچ رہی ہے تاکہ ایچ آئی وی کا خاتمہ کیا جاسکے اور متاثرہ آبادی کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -