قبائلی بچی فرشتہ کے قتل کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا

قبائلی بچی فرشتہ کے قتل کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا

  

اسلام آباد(آئی این پی) فرشتہ زیادتی قتل کیس میں پولیس کی مختلف ٹیموں نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر تے ہوئے حاکم خان کی سربراہی میں سی آئی اے کا سپیشل کرائم سیل تفتیش کا آغاز کر دیا ۔کیس کی تفتیشی ٹیموں کو کیس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی آئی اے ٹیم نے 450گھروں سے 380لوگوں کے ریکارڈ کی چھان بین کی ہے۔جیو فیگنسگ رپورٹ پر 600لوگوں کی ٹیلی فون کالز کی سی ڈی آر سی آئی اے نے حاصل کر لی۔سی آئی اے کے مطابق آپریشن ڈویژن،سی ٹی ایف، سپیشل برانچ،کی تفتیش سے مشترکہ نتیجے پر ملزمان تک رسائی حاصل کی جائے گی۔

تفتیش کا دائرہ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -