شاہ محمودقریشی کی سیکرٹری جنرل اوآئی سی سے ملاقات ،مسلم امہ کودرپیش چیلنجزسمیت اہم امورپرتبادلہ خیال
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے سیکرٹری جنرل اوآئی سی سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اورمسلم امہ کودرپیش چیلنجزسمیت اہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات کی ،اجلاس میں خطے کی صورتحال اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجزسمیت اہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کودرپیش چیلنجزکاحل مشترکہ کاوشوں میں مضمرہے،او آئی سی نے مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکرنے میں اہم کرداراداکیا،سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ اوآئی سی پاکستان کی تجاویزکاخیرمقدم کرتاہے۔