پشاور ،پولیس کے ہاتھوں خفیہ اطلاع پر 1 گرفتار ،دستی بم ،2 پستول برآمد

پشاور ،پولیس کے ہاتھوں خفیہ اطلاع پر 1 گرفتار ،دستی بم ،2 پستول برآمد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد دستی بم اور دو عدد پستول برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران ملزم سے اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل طارق حبیب خان کو با خبر زرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ ریگی کی حدود کافور ڈھیری میں ایک مشکوک شخص موجود ہے، اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈی ایس پی ریگی رحیم حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی ارشد خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی کیساتھ مشکوک مسلح شخص کو قابو کرکے اس کے قبضے سے ایک عدد دستی بم اور دو عدد پستول برآ مد کر لئے، گرفتار ملزم کی شناخت فیاض خان ولد نور پرس خان سکنہ کافور ڈھیری کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف تخریب کاری دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

صفحہ اول -