مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ختم نہیں کرنا چاہئے،مفتی شہاب الدین پوپلزئی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ختم نہیں کرنا چاہئے،مفتی شہاب الدین پوپلزئی

  

پشاور(آن لائن) پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ختم نہیں کرنا چاہئے ، ملک میں دو عیدوں پر مجھے بھی دکھ ہوتا ہے۔نجی ٹی وی سے سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہا کہ احادیث کی کتابوں میں 29 مقامات پر چاند دیکھ کر عید کرنے کا ذکر آیا ہے تو اب قمری کیلنڈر کے لیے شریعت کے اصول چھوڑے نہیں جا سکتے۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہاکہ فواد چوہدری سوچ سمجھ کر الفاظ کا استعمال کیا کریں، بد زبانی سے ان کی اپنی ہی ذات پر فرق پڑے گا۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی

مزید :

صفحہ اول -