شاہ محمود کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

شاہ محمود کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

  

جدہ (این این آئی)پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت یا سلامتی کو کوئی خطرہ درپیش ہوا تو پاکستان سعودی عرب کےساتھ کھڑا ہو گا، بدھ کو او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف سے خصوصی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے چودہویں سربراہ اجلاس کی میزبانی پر سعودی ہم منصب کو مبارکباد پیش کی اورپرتپاک خیر مقدم پر شکریہ بھی ادا کیا۔وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کا امن و استحکام ، مقد س سر زمین کے امن و استحکام سے منسلک ہے ،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان نے پاکستانیوں کے دلوں میں گہرے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، سعودی جیلوں میں قید 2107 قیدیوں کی رہا ئی کے اعلان نے عوام کے دل جیت لئے ،گزارش ہے ان قیدیوں کی جلد رہائی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔شاہ محمود نے پلوامہ واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مصالحانہ کردار کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا او آئی سی میں ہندوستان کی شمولیت کسی بھی حیثیت میں قابلِ قبول نہیں ،پاکستانیوں کےلئے حج کوٹے کو دو لاکھ تک بڑھانے پر بھی سعودی ہم منصب کا شکریہ اداکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو سعودی عرب میں مقیم ورک فورس اور طلباءکو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کےلئے خصوصی توجہ کی درخواست کی۔سعودی وزیرخارجہ نے او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت پر شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پاکستا نی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے جلد حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

شاہ محمود ملاقات

مزید :

صفحہ اول -