ستاروں کی روشنی میں آپ کا 30 مئی جمعرات کا دن کیسا رہے گا
حمل
30مئی جمعرات۔ ملازمتی امور میں احتیاط برتیں۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے فرائض منصبی کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔ کسی شریک کار کا مشورہ سن لینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
ثور
30مئی جمعرات۔ آپ کو کوئی پیغام ملے گا۔ کاروبار میں کچھ زیادہ مصروفیت رہے گی۔ کیرئیر میں بہتری کا امکان ہے۔ اندرون خانہ کوئی مسئلہ توجہ طلب ہو گا۔ جذباتی رویہ اختیار نہ کریں۔
جوزا
30مئی جمعرات۔ ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ شریک کار کے ساتھ الجھنے یا جھگڑنے کی کوشش نہ کریں۔ شریک کار کے ذریعے کوئی اچھی خبر سنیں گے۔ نئے شراکتی معاہدے طے پائیں گے۔
سرطان
30مئی جمعرات۔ صحت کی بہتری کے لیے ورزش وغیرہ کا پروگرام بنائیں۔ شریک حیات کی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ ذرا سی لاپرواہی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔
اسد
30مئی جمعرات۔ رومانوی ماحول سازگار رہے گا۔نئے معاہدے عمل میں آئیں گے، گھریلو امور توجہ طلب ہوں گے۔ خوداعتمادی حوصلہ مندی اور ترقی کرنے کا عزم پیدا ہو سکے گا۔
سنبلہ
30مئی جمعرات۔ کام کی زیادتی کی وجہ سے مصروفیت بڑھے گی، رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ سماجی و رفاہی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔ صحت کے متعلق ڈاکٹر وغیرہ کے مشورہ پر عمل ضرور کریں۔
میزان
30مئی جمعرات۔ اہم خبریں موصول ہوں گی۔ بعض معاہدے منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔ نئے معاہدے کرتے وقت محتاط رہیں۔ دستاویزات کے سلسلے میں عدم توجہی نہ برتیں۔
عقرب
30مئی جمعرات۔ گھریلو معاشی ذمہ داریاں بڑھیں گی، مہماتی کام میں حصہ لے سکیں گے۔ معاملات کو توجہ سے نمٹانے کی کوشش کریں۔ مالی لین دین کرتے وقت جذباتی پن اختیار نہ کریں۔
قوس
30مئی جمعرات۔ دوسروں کی حمایت او رہمدردی حاصل کر سکیں گے۔ لیکن مالی معاملات میں مخالفین سے محتاط رہیں۔ خاص طور پر گھریلو امور نمٹاتے وقت اہل خانہ کے ساتھ تحمل مزاجی سے پیش آئیں۔
جدی
30مئی جمعرات۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ آپ دستاویزات وغیرہ کے معاملے میں سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں۔ اہم امور کے سلسلے میں جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں۔
دلو
30مئی جمعرات۔ آپ ترقیاتی سکیموں میں حصہ لے سکیں گے، دوسروں کی مدد کا جذبہ اجاگر ہو گا۔ مستحکم اور مثبت فیصلوں کے باعث اخراجات میں کمی اور حکامِ بالا کیساتھ اچھے تعلقات رہیں گے۔
حوت
30مئی جمعرات۔ کام کی ذمہ داری ماتحت عملے کو سونپ کر آرام کا وقت نکالیں کیونکہ یہ آپ کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ اخراجات کے لیے پلاننگ کرنا بہت ضروری ہے۔