ماضی میں ریکارڈقرضے لے کرمعیشت کوتباہ کیاگیا،حکومت سابق دورکے کانٹوں کوچن چن کرصاف کررہی ہے،عثمان بزدار

ماضی میں ریکارڈقرضے لے کرمعیشت کوتباہ کیاگیا،حکومت سابق دورکے کانٹوں کوچن ...
ماضی میں ریکارڈقرضے لے کرمعیشت کوتباہ کیاگیا،حکومت سابق دورکے کانٹوں کوچن چن کرصاف کررہی ہے،عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں ریکارڈقرضے لے کرمعیشت کوتباہ کیاگیا،حکومت سابق دورکے کانٹوں کوچن چن کرصاف کررہی ہے،راستہ کٹھن ضرورہے مگرحوصلہ بلندہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے وفاقی وزیرعلی زیدی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ریکارڈقرضے لے کرمعیشت کوتباہ کیاگیا،حکومت سابق دورکے کانٹوں کوچن چن کرصاف کررہی ہے،راستہ کٹھن ضرورہے مگرحوصلہ بلندہے،انہوں نے کہا کہ محنت اورجہدمسلسل سے ملکی مسائل پرقابوپالیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -