نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن،مریم نوازسمیت لیگی رہنما ملاقات کریں گے

نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن،مریم نوازسمیت لیگی رہنما ملاقات ...
نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن،مریم نوازسمیت لیگی رہنما ملاقات کریں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ،نائب صدر ن لیگ مریم نوازسمیت دیگر لیگی رہنما ملاقات کریں گے ۔

ٓمیڈیا رپورٹس کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں گرفتار سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور خرم دستگیر کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے،جیل کے باہر ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے لیگی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی کی جا رہی ہے ،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی اپنے والد سے ملاقات کریں گی،نوازشریف سے جیل میں ملاقات کاوقت دوپہر2بجے تک ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -