حکومت نے آئندہ بجٹ میں سگریٹ نوشی اور شوگری مشروبات پر ٹیکس لگانے کی منظوری دےدی

حکومت نے آئندہ بجٹ میں سگریٹ نوشی اور شوگری مشروبات پر ٹیکس لگانے کی منظوری ...
حکومت نے آئندہ بجٹ میں سگریٹ نوشی اور شوگری مشروبات پر ٹیکس لگانے کی منظوری دےدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئندہ بجٹ میں سگریٹ نوشی اور شوگری مشروبات پر ٹیکس لگانے کی منظوری دےدی، وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ٹیکس کی حمایت کرنا صحت سے متعلق عزم کا آئینہ دار ہے، اس اقدام سے عوام کی صحت مثبت اثرات پر مرتب ہوں گے۔
ڈاکٹر ظفرمرزاکا کہنا ہے کہ بچوں کو تمباکو نوشی سے روکنے کیلئے سگریٹ قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا ،ملک میں 15.6 ملین افراد تمباکو کا استعمال کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ تمباکو نوشی سے سالانہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد اموات ہوتی ہیں،ملک میں 6 سے 15 سال کی عمر کے 1200بچے روزانہ تمباکو نوشی کرتے ہیں۔