آصف زرداری اور بلاول کی دہری پارٹی رکنیت کیس،سندھ ہائیکورٹ کی درخواستگزارکو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت

آصف زرداری اور بلاول کی دہری پارٹی رکنیت کیس،سندھ ہائیکورٹ کی درخواستگزارکو ...
آصف زرداری اور بلاول کی دہری پارٹی رکنیت کیس،سندھ ہائیکورٹ کی درخواستگزارکو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی دہری پارٹی رکنیت کیخلاف درخواست پر درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ غلط بیانی پر الیکشن کمیشن ہی ان کےخلاف درخواست سننے کامجازہے،الیکشن کمیشن آصف زرداری اوربلاول سے متعلق فیصلہ نہیں کرتاتوہم دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی دہری پارٹی رکنیت سے متعلق درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین اور پاکستان پیپلزپارٹی دو الگ الگ جماعتیں ہیں،یہ ممکن نہیں کہ ایک سیاسی پارٹی کا رہنمادوسری پارٹی کا بھی اعلیٰ عہدہ رکھتا ہو،درخواست گزار کا کہناتھا کہ آصف زرداری اوربلاول صادق اور امین نہیں رہے ان کی رکنیت کالعدم قرار دی جائے،درخواست میں الیکشن کمیشن،سیکرٹری قومی اسمبلی و دیگر کوفریق بنایا گیا ہے۔عدالت نے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں آرٹیکل 1999 کے تحت دائر درخواست کوزیرالتواچھوڑ دیتے ہیں،کسی نے الیکشن میں غلط بیانی کی ہے تو الیکشن کمیشن درخواست سننے کامجاز ہے،الیکشن کمیشن اگردرخواست پر فیصلہ نہیں کرتا تو ہم دیکھیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -