سعودی ولی عہد کے اس اعلان پر عمل درآمد کیلئے جلد اقدامات کیے جائیں ، شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب سے درخواست کردی

سعودی ولی عہد کے اس اعلان پر عمل درآمد کیلئے جلد اقدامات کیے جائیں ، شاہ ...
سعودی ولی عہد کے اس اعلان پر عمل درآمد کیلئے جلد اقدامات کیے جائیں ، شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب سے درخواست کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف سے خصوصی ملاقات کی جس دوران  دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 قیدیوں کی رہائی کے اعلان نے عوام کے دل جیت لئےاور  وزیر خارجہ  نے اپنے سعودی ہم منصب سے گذارش کی کہ ان قیدیوں کی جلد رہائی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے چودہویں سربراہ اجلاس کی میزبانی پر ،سعودی وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی اور  پرتپاک خیر مقدم پر اپنے سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا امن و استحکام ،اس مقدس سر زمین کے امن و استحکام سے منسلک ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ حرمین شریفین کی حرمت یا سلامتی کو کوئی خطرہ درپیش ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ ء پاکستان نے پاکستانیوں کے دلوں میں گہرے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پلوامہ واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مصالحانہ کردار کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ او آئی سی میں ہندوستان کی شمولیت کسی بھی حیثیت میں قابلِ قبول نہیں .

شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کے لیے حج کوٹے کو دو لاکھ تک بڑھانے پر بھی سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  ہم منصب کو سعودی عرب میں مقیم ورک فورس اور طلباء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے لئے خصوصی توجہ کی درخواست کی۔سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے جلد حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔