وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی انڈونیشین ہم منصب سے ملاقات‎، "مشترکہ اقتصادی کمیشن" کو ازسرنو فعال بنانے پر اتفاق

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی انڈونیشین ہم منصب سے ملاقات‎، "مشترکہ ...
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی انڈونیشین ہم منصب سے ملاقات‎،

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) ‏او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انڈونیشیا کی وزیر خارجہ رینٹو مارسوڈی سے ملاقات کی جس دوران دو طرفہ تعلقات، اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین،2003 میں تشکیل پانے والے "مشترکہ اقتصادی کمیشن" کو ازسرنو فعال بنانے پر اتفاق کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنی انڈونیشین ہم منصب کو انڈونیشیا میں ہونیوالے حالیہ انتخابات میں صدر ودودو کی دوبارہ کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا ہے کہ پاکستان، انڈونیشیا کو خطے کا انتہائی اہم ملک سمجھتا ہے، پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، ہم انڈونیشیا کے ساتھ ،کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، آسیان ریجنل فورم کی ممبر شپ کے حصول میں انڈونیشیا کی حمایت پر شکرگزار ہیں۔ اس ملاقات میں دفاع , زراعت،ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ شاہ محمو دقریشی کاکہناتھاکہ پاکستان، انڈونیشیا کی مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانا اور دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کا خواہاں ہے ۔انڈونیشین وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ انکی حکومت دوطرفہ کثیر الجہتی امور پر تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریگی۔

مزید :

عرب دنیا -