ورلڈ کپ کا آغاز ،محمد عامر کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی کیونکہ ۔۔ شائقین کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

ورلڈ کپ کا آغاز ،محمد عامر کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی کیونکہ ۔۔ شائقین ...
ورلڈ کپ کا آغاز ،محمد عامر کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی کیونکہ ۔۔ شائقین کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

  

ناٹنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج ورلڈ کپ کا آغاز ہونے جارہاہے جس میں چند گھنٹے ہی باقی ہیں تاہم پاکستان اپنا پہلا میچ کل کھیلے گا لیکن اس میچ کے حوالے سے پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی ہے کیونکہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں محمد عامر کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق قومی ٹیم کے باولر محمد عامر چک پاکس کے باعث انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بھی نہیں کھیل سکے تھے تاہم ابھی وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔محمد عامر نے کوچ مکی آرتھر سے مکمل فٹ ہونے کے لیے کچھ وقت مانگا ہے تاکہ وہ آئندہ میچز میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ایسے میں ٹیم مینجمنٹ نے بھی محمد عامر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ورلڈ کپ کا پہلا میچ آج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کل مد مقابل ہوں گے ۔

مزید :

کھیل -