آج پھر ڈالر سستا ہو گیا

آج پھر ڈالر سستا ہو گیا
آج پھر ڈالر سستا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈالر کی قدر میں روزانہ کی بنیاد پر معمولی کمی واقع ہو رہی ہے جو کہ اس چیز کو ظاہر کرتی ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہو نا شروع ہو گئی ہے تاہم آج انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہو گیاہے ۔
فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ممیں 34 پیسے کمی ہو ئی ہے جس کے بعد ڈالر 149 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں کیلئے صبح سویرے اچھی خبر آ رہی ہے ۔ 100انڈیکس میں 379 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے اور 3 ہزار 339 پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -