’’ وہ ملک کا خیر خواہ نہیں جو ۔ ۔ ۔‘‘ رانا ثناء اللہ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

’’ وہ ملک کا خیر خواہ نہیں جو ۔ ۔ ۔‘‘ رانا ثناء اللہ نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
’’ وہ ملک کا خیر خواہ نہیں جو ۔ ۔ ۔‘‘ رانا ثناء اللہ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

  

لاہور  (ویب ڈیسک) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت مخالف تحریک میں شامل نہ ہونے والا ملک کا خیر خواہ نہیں، جعلی وزیراعظم کو اب بوریا بستر لپیٹنا ہوگا، ڈو مور کا مطالبہ نہ ماننے پر چیئرمین نیب کونشانہ بنایا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے  کہا کہ آج پارلیمنٹ کو سیلیکٹ پارلیمنٹ بنا دیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ایمانداری پر پوری قوم متفق ہے، نالائق اعظم نے ایسے جج پر کیس کر کے قوم کو تشویش میں مبتلا کر دیا، حکومت کیخلاف جو مزاحمت میں شریک نہیں ہوگا وہ پاکستان کا خیر خواہ نہیں۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا جعلی وزیراعظم کو اب اپنا بوریا بستر لپیٹنا ہوگا، نالائق اعظم نے 126 دن اسلام آباد کو مفلوج کیے رکھا اور کہا کہ ہمارے کارکنان کو یہاں آنے سے کوئی نا روکے، کل حکومت کی جانب سے شرمناک حرکت کی گئی، پوری قوم کی ضرورت ہے کہ اس نالائق اعظم سے جان چھڑوائی جائے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نالائق اعظم کو اب نا روکا گیا تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، چیئرمین نیب سیلیکٹ وزیراعظم کے کہنے پر اپوزیشن پر ظلم کر رہا تھا، موجودہ جعلی مینڈیٹ کی سیلیکٹ حکومت کے ہوتے ہوئے پاکستان مشکلات سے نہیں نکل سکتا، یہ عدلیہ، نیب اور معیشت کو اور زیادہ نقصان پہنچائیں گے۔

مزید :

سیاست -