عمران فاروق قتل کیس،ایف آئی اے کی شواہد کیلئے مہلت کی درخواست مسترد

عمران فاروق قتل کیس،ایف آئی اے کی شواہد کیلئے مہلت کی درخواست مسترد
عمران فاروق قتل کیس،ایف آئی اے کی شواہد کیلئے مہلت کی درخواست مسترد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کی شواہد کیلئے مہلت کی درخواست مستردکردی،اے ٹی سی نے 20 جون کوحتمی دلائل طلب کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی،انسداددہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایف آئی اے کی شواہد کیلئے مہلت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے ایف آئی اے کی لندن سے مزیدشواہد کیلئے 2 ماہ کاوقت دینے کی درخواست مسترد کردی،اے ٹی سی نے 20 جون کوحتمی دلائل طلب کر لئے، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حتمی دلائل کے بعدفیصلہ سنایاجائےگا،عدالت استغاثہ کے گواہوں کے بیانات پہلے ہی ریکارڈ کرچکی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -