سعد رفیق کدھر ہیں ؟عدالت نے جیل حکام سے سوال کیا تو آگے سے کیا بتایا گیا ؟ جانئے

سعد رفیق کدھر ہیں ؟عدالت نے جیل حکام سے سوال کیا تو آگے سے کیا بتایا گیا ؟ ...
سعد رفیق کدھر ہیں ؟عدالت نے جیل حکام سے سوال کیا تو آگے سے کیا بتایا گیا ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت نے نیب کو پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس میں نیب کو سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف ریفرنس جلد فائل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے ۔
احتساب عدالت میں جج جواد الحسن نے پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت کی جس دوران سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے سعد رفیق کی عدم پیشی پر جیل حکام سے استفسار کیا کہ سعد رفیق کدھر ہیں ؟ جس پر جیل حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہیں ۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ریفرنس کی کیا صورتحال ہے جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب نے ریفرنس کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے ۔ عدالت نے کہا کہ ریفرنس کی کاپیاں کروا کر جلد پیش کیا جائے ۔ احتساب عدالت کے جج نے ریفرنس جلد فائل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے ۔

مزید :

قومی -