تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی

  

پشاور (ویب ڈیسک) قبائلی اضلاع میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی اور رہنماؤں نے امیدواروں کے انتخاب میں گورنر کے کردار پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق فاٹا ممبران نے امیدواروں کی فہرست پر اعتراضات کر دیئے۔ ممبران قبائلی اضلاع کا کہنا ہے ٹکٹوں کی تقسیم بندر بانٹ ہے، ٹکٹوں کی تقسیم میں سابق فاٹا رہنماؤں کو نظر انداز کیا گیا، امیدواروں کے انتخاب میں مشاورت نہیں کی گئی۔پارٹی ممبران نے قبائلی اضلاع کے امیدواروں کی فہرست پر سوالات اٹھا دیئے، 26 ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور نہ ہونے پر تحریک انصاف کو مشکلات کا سامنا ہے، سابق فاٹا سے منتخب سینیٹرز نے سینیٹ اجلاس جلد طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -