احتساب عدالت، آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی

احتساب عدالت، آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ...
احتساب عدالت، آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کیخلاف احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی،سابق صدرآصف زرداری اورفریال تالپورعدالت پیش ہوئے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، احتساب عدالت کے جج ارشدملک عمرے کی ادائیگی کے باعث رخصت پر ہونے پر ڈیوٹی جج محمدبشیرنے سماعت کی ، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگاکرسماعت 14 جون تک ملتوی کردی

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -