13 پاکستانیوں کا قاتل جنونی سیریل کلر بالآخر پکڑا گیا

13 پاکستانیوں کا قاتل جنونی سیریل کلر بالآخر پکڑا گیا
13 پاکستانیوں کا قاتل جنونی سیریل کلر بالآخر پکڑا گیا

  

بہاولپور  (ویب ڈیسک) ستوکتلہ پولیس نے 22 سال سے مفرور جنونی سیریل کلر کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا، ملزم 1971 سے دہشت کی علامت، اجرتی قاتل اور ڈکیتی سمیت اغواء کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

دنیا نیوز کے مطابق پولیس نے 22 سال کی تلاش کے بعد اشتہاری خادم حسین عرف خادمی کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا، ملزم نے 1994 میں 6 افراد کو قتل کیا تھا، سال 2002 میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کیا، مجموعی طور پر ملزم کے خلاف 13 افراد کے قتل کا کیس ہے۔ملزم تین سال پولیس سے چھپ کر امام مسجد بھی رہا، 6 افراد کو بہن کی طلاق کی رنجش اور 7 افراد کو دشمنی پر قتل کیا۔

مزید :

جرم و انصاف -