لاہور ہائیکورٹ،ماحولیاتی آلودگی اوردرخت کاٹنے کےخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ،ماحولیاتی آلودگی اوردرخت کاٹنے کےخلاف درخواستوں پر فیصلہ ...
لاہور ہائیکورٹ،ماحولیاتی آلودگی اوردرخت کاٹنے کےخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور درخت کاٹنے کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی اوردرخت کاٹنے کےخلاف درخواستوںکی سماعت ہوئی،جسٹس جوادحسن نے درخواستوں پرسماعت کی،درخواست گزاروں نے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ چیلنج کررکھاہے ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا،جسٹس جوادحسن نے دلائل سننے کے بعد درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -