سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کیخلاف نیب ریفرنس کی تفصیلات

سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کیخلاف نیب ریفرنس کی تفصیلات
سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کیخلاف نیب ریفرنس کی تفصیلات

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کیخلاف نیب ریفرنس کی تفصیلات سامنے آگئی،ریفرنس میں سپیکرکی اہلیہ،بیٹا، 4 بیٹیاں،بھائی،ملازم سمیت 20 ملزمان شامل ہیں ۔

نیب کی جانب سے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آغاسراج درانی نے ایک ارب 61 کروڑروپے کے اثاثے بنائے،آغاسراج درانی نے کچھ جائیدادیں فروخت بھی کردیں،ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی اثاثوں میں گھر اور 35 گاڑیاں شامل ہیں،ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آغاسراج درانی کے لاکرسے ساڑھے 300 تولہ سونابرآمدہوا،نیب کا کہنا ہے کہ آغاسراج اوراہلخانہ سے 11 کروڑکی قیمتی گھڑیاں برآمدہوئیں،آغاسراج نے 2007 سے 2018 تک 11 کروڑروپے آمدن ظاہرکی،جائیدادوں کی ادائیگی ملازمین کے نام سے اداکی گئی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -