حکومت اشیا خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہوتی ہے توآئندہ انتخابات میں انہیں ووٹ نہ دیں،ہائیکورٹ

حکومت اشیا خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہوتی ہے توآئندہ ...
حکومت اشیا خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہوتی ہے توآئندہ انتخابات میں انہیں ووٹ نہ دیں،ہائیکورٹ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے رمضان میں اشیاخورونوش کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پرسیکرٹری انڈسٹریز،زراعت اورکمشنرلاہور 25 جون کو طلب کرلیا،عدالت نے چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسامیکنزم بنایاجائے جس سے مہنگی چینی فروخت نہ ہوسکے،عدالت نے کہا کہ حکومت ایساکرنے میں ناکام ہوتی ہے توآئندہ انتخابات میں انہیں ووٹ نہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں رمضان میں اشیاخورونوش کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سیکرٹری انڈسٹریز،زراعت اورکمشنرلاہور 25 جون کو طلب کرلیا،عدالت نے چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسامیکنزم بنایاجائے جس سے مہنگی چینی فروخت نہ ہوسکے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈالر،پٹرول کی قیمت میں اضافے سے چینی کی قیمت بڑھی۔

عدالت نے کہا کہ حکومت ایساکرنے میں ناکام ہوتی ہے توآئندہ انتخابات میں انہیں ووٹ نہ دیں،عدالتی حکم پرپولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندے پیش ہوئے،عدالت نے سوال کیا کہ کس قانون کے تحت مرغی کی قیمتوں کاتعین پولٹری ایسوسی ایشن کرتی ہے؟،اگرجواب تسلی بخش نہ ہوا تو سخت ایکشن لیں گے،عدالت نے کہا کہ بیوروکریسی نے ہرمعاملے کوسرخ فیتے کی نظرکرناوتیرہ بنالیا،کوئی شہری خط لکھے یاشکایت کرے اسے جواب تک نہیں دیاجاتا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -